قیام کے دو دن
قیام پاکستان کے دو دن
صدر ر محترم و معزز حاضرین السلام علیکم ! آپ سب کو معلوم ہے کہ 23 مارچ اور 14 اگست دونوں عظیم دن ہیں۔ ان دونوں کو ہم بڑی شان و آن سے مناتے ہیں۔ 23 مارچ اور 14 اگست در اصل باغ وطن کے پھول اور پھل ہیں۔ 23 مارچ وہ دن ہے جب ہم نے ایک پودا لگا یا جبکہ 141 اگست وہ دن ہے جب ہم نے اس پودے کا لذیز پھل کھایا۔ گویا 23 مارچ شجر آزادی کی آبیاری کا دن ہے جب کہ 14 اگست ثمر آزادی سے فیضیابی کا دن۔ 23 مارچ کو ہم اپنی منزل کی طرف مارچ کیا تھا اور 14 اگیت اس مارچ کے نتیجے سے ملنے والی اس منزل سے ہمکنار ہونے کا دن آگیا۔ ہماری قوم نے 23 مارچ کو کفر و باطل کی چٹان سے ٹکر ا جانے کا عزم کیا تھا پھر مسلسل سات سال ہندو اور انگریز سے زبردست ٹکر لینے کے بعد 14 اگست کو ہمیں اپنی منزل مراد سے ہمکنار ہونے کی سعادت نصیب کی۔ بقول ایک شاعر یہی وہ دن ہے کہ اپنے قائد کیساتھ ہم نے منزل مقصود کی طرف اٹھایا تھا ایک قدم گونج اٹھا تھا نعرہ کر تکبیر شرق و غرب سے چھا گیا تھا آسمان پر چاند تارے کا علم